عوام نے اگر ذمہ داری نہ دکھائی تو لاک ڈاؤن کا آپشن موجود ہے، فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 22 March,2020 04:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حقائق پر مبنی چیلنجز بیان کیے اور عوام کو ایک موقع دیا۔ تاہم لوگوں میں تعاون کی جھلک نظر نہیں آ رہی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس روکنے کے اقدامات سے قوم کو آگاہ کر دیا ہے، شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام میں تعاون کی جھلک نظر نہیں آ رہی۔ عوام نے اگر ذمہ داری نہ دکھائی تو لاک ڈاؤن کا آپشن موجود ہے، اسے وقت آنے پر استعال کیا جا سکتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے آج بھی عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ ہم عوام کوسہولت کاری فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیغام دیا ہے کہ عوام تعاون نہیں کرے گی تو لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
 

Advertisement