پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں بھی آج سے چوبیس مارچ تک تمام مارکیٹیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مالز بند ہیں، بیکرز، تندور، سبزی منڈی اور کریانہ اسٹور کھلے رہیں گے.
خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سخت فیصلے تو کر لیے تاہم انتظامیہ عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی، پشاور کے بازاروں میں نہ تو رش کم ہوا اور نہ ہی حجام کی دکانیں بند ہوئیں۔ شہریوں نے سوال اٹھایا کہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے گھریلو اخراجات کون ادا کرے گا۔
دکاندار بھی اس حوالے سے منقسم دکھائی دیتے ہیں، کوئی کرونا کے خلاف مہم میں حکومت کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے تو کسی کو گھر چلانے کیلئے دکانیں بند کرنے پر اعتراض ہے۔