لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی۔ کہتے ہیں اللہ کا شکر ہے، اچھی خبر ملی ہے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری کی کرونا کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آ گئی۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ چوبیس گھنٹوں سے زیادہ قرنطینہ کے بعد ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ میرا COVID 19 منفی ہے، ٹیسٹ کے بعد کا انتظار اعصاب شکن تھا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا، انشاللہ انسانیت سرخرو ہو گی۔ ہم اس وباء کو شکست دے پائیں گے۔
چوبیس گھنٹوں سے زیادہ قرنطینہ کے بعد ابھی مجھے رپورٹ ملی ہے کہ میرا COVID 19 منفی ہے، ٹسٹ کے بعد کا انتظار اعصاب شکن تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی، لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا انشاللہ انسانیت سرخرو ہو گی اور ہم اس وباء کو شکست دے پائیں گے۔ #Coronavirus
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 22, 2020