کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان کی جانب سے 3 ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے، دوسری جانب صوبائی حکومت نے پاک فوج کی مدد بھی طلب کر لی۔
بلوچستان میں 3 ہفتوں کے لئے جزوی لاک ڈاؤن کے باعث شہر میں تمام بڑے شاپنگ مالزاور مارکیٹ مکمل بند ہے۔ عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے کرونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر بلوچستان میں پاک فوج کی مدد طلب کر لی۔ آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کیلئے خط لکھ دیا، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سول اداروں کی مدد کرے گی۔
دوسری جانب پاک افغان چمن بارڈر ایک دن کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دیا گیا، گزشتہ روز 95 ٹرک غذائی اجناس لے کر افغانستان گئے تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق ٹرکوں کو گزارنے کیلئے ایک دن کیلئے اجازت دی گئی تھی۔