آزادکشمیر میں پابندی کے باوجود مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت جاری

Last Updated On 22 March,2020 11:22 am

مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزادکشمیر میں پابندی کے باوجود مختلف روٹس پر ملک کے دیگر علاقوں سے پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جارہی ہے، حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ مافیا کے سامنے انتظامی ادارے بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں۔

مظفرآباد سمیت آزادکشمیر کے دیگر شہروں سے صوبہ سندھ، بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت پرعائد پابندی کو ٹرانسپورٹ مافیا نے پامال کررکھا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں کے لئے حفاظتی اقدامات کے بغیر اب بھی ٹرانسپورٹ چلائی جارہی ہے۔

انتظامی اداروں کے حکام کا دعویٰ ہے کہ آزادکشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے آزمائشی بنیادوں پر بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ کےلئے 3 روز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
 

Advertisement