ممبئی: (روزنامہ دنیا) گلوکار ہ بیرون ملک سے واپسی پر قرنطینہ میں رہنے کے بجائے تقریبات میں گئیں
بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپورپرکورونا وائرس کی تصدیق سے متعلق حقائق چھپانے سمیت عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیکا کپور جن کے کورونا وائرس کے شکارہونے کی تصدیق کردی گئی تھی، اب ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں ان پرغفلت برتنے ، خطرناک بیماری چھپانے اور عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔وہ 10مارچ کو بیرون ملک سے بھارت آئی تھیں اورانہیں قرنطینہ میں رہناتھاتاہم انہوں نے کئی تقریبات میں شرکت کی۔