کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافر پھنس گئے، سکریننگ سمیت حفاظتی انتظامات غائب

Last Updated On 23 March,2020 11:01 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کے مکمل لاک ڈاون احکامات کے باوجود بھی مسافر ایک جگہ جمع ہو گئے، کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانیوالے مسافر کینٹ اسٹیشن پر پھنس گئے ہیں۔

کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافروں نے کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے سندھ حکومت کے اعلان کی دھجیاں اڑا دیں، کینٹ اسٹیشن پر ہزاروں مسافروں کی موجودگی نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں کے درمیان پولیس کا ایک اہلکار بھی موجود نہیں۔

اسٹیشن پر موجود مسافروں کے پاس نہ ہی ماسک ہیں اور نہ ہی سینیٹائیزر حکومت کی جانب سے مسافروں کی اسکرینگ بھی نہیں کی جارہی ہیں۔
شہر میں لاک ڈاون کے باعث مسافر اسٹیشن سے گھر بھی نہیں جاسکتے مسافروں کو کھانے پینے کے سامان کی بھی شدید قلت ہے۔

کینٹ اسٹیشن پر موجود مسافروں کے مجمعے نے جہاں سندھ حکومت کے اعلانات کی خلاف ورزی کی وہیں دیگر شہریوں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔