واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کرونا کے پھیلنے کی پیش گوئی کر دی تھی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے جنوری اور فروری میں ہی بتا دیا تھا کہ کرونا وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے صدر ٹرمپ اور کانگریس ارکان نے کرونا پر وارننگ کو اہمیت نہیں دی اور پیشگی اقدامات نہیں کیے۔ اگر پیشگی اقدامات کرلیے جاتے تو وائرس کا پھیلاؤ سست کیا جا سکتا تھا۔
صدر ٹرمپ نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بلا جواز تنقید کی جا رہی ہے۔