لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن حالات کا تقاضا ہے، مخالفت نہیں کرتے لیکن پہلے 15 دن کا کھانا عوام کو فراہم کیا جائے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی بھی مدد کرے۔ جن کی آمدنی 25 ہزار سے کم ہے، ان کے یوٹیلیٹی بلز معاف کیے جائیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک ماہ کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کیا جائے۔ ایک طرف کرونا اور دوسری طرف بھوک سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتالوں میں ماسک اور طبی سامان موجود نہیں ہے۔ جماعت اسلامی نے منصورہ میں 6 آئیسولیشن وارڈ قائم کر دیئے ہیں۔