ملک کو کرونا وائرس کی بجائے افراتفری سے زیادہ خطرہ ہے: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 22 March,2020 03:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت لاک ڈاون نہیں کر رہی البتہ تعلیمی ادارے، شاپنگ سنٹرز بند کر دیئے ہیں۔ ملک میں‌ اناج کی کمی نہیں، اشیائے خورونوش وافر مقدار میں‌ موجود ہیں، کسی کو کچھ ذخیرہ کرنے کی ضرورت نہیں، عوام اپنے آپ کو خود قرنطینہ کریں۔

 

قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام مجھ پر بھروسہ رکھیں۔ ہمیں کرونا وائرس سے نہیں، گھبراہٹ اور افراتفری سے زیادہ خطرہ ہے۔ حالات اٹلی اور دیگر ممالک کی طرح ہوتے تو لاک ڈاؤن کر دیتا، لیکن اس طرح مزدور طبقہ گھروں میں بند ہو جائے گا اور ان کا چولہا بجھ جائے گا۔