پی آئی اے کی مقامی پروازوں میں کھانا دینے پر پابندی

Last Updated On 23 March,2020 10:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پی آئی اے نے اپنی پروازوں میں کھانا دینے پر پابندی لگا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کسی بھی اندرون ملک پرواز میں اب کھانا نہیں ملے گا، ترجمان کے مطابق کھانا بند کرنے کا حکم کرونا وائرس سے مسافروں کے بچائو کیلئے دیا گیا ہے۔ 

وائرس ختم ہونے تک صرف پانی فراہم کیا جائے گا، پابندی سے پہلے ڈومیسٹک پروازوں میں سنیکس اور ڈنر دیا جاتا تھا مگرا ب ایسا نہیں ہو گا۔