لاہور: (روزنامہ دنیا) کراچی اور لاہور کو کرونا وائرس کے خطرات کے باعث لاک ڈاؤن کرنے سے فضائی آلودگی میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
دنیا بھر کے شہروں کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور 26ویں اور کراچی 27 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی کی ایئر کوالٹی کئی ماہ بعد معتدل سطح پر آئی ہے۔
ماہرین ماحولیات کے مطابق ایئر کوالٹی میں بہتری کی بڑی وجہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا نہ ہونا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کی فضا میں غیر مناسب مواد کی شرح اس وقت 63 فیصد ہے۔
نومبر 2019ء میں کراچی کی ایئر کوالٹی انتہائی غیر صحتمند تھی۔ نومبر میں کراچی کی فضا میں غیر مناسب مواد کی شرح 227 فیصد تھی جو لاک ڈاؤن کے بعد 63 فیصد رہ گئی ہے۔ دوسری جانب لاہور کی ایئر کوالٹی میں بھی زبردست بہتری نظر آئی ہے۔