وزیراعلیٰ سندھ نے 10 ہزار کٹس خریدنے کی منظوری دے دی

Last Updated On 25 March,2020 07:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 ہزار کٹس خریدنے کی بھی منظوری دے دی۔

 

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کے بعد سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 10 ہزار کٹس خریدنے کی منظوری دی ہے۔

 

یہ منظوری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق قائم کی گئی ٹاسک فورس کے ایک اجلاس کے دوران دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 413 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، 413 کیسز میں سے 265 کیسز زائرین ہیں، سندھ میں مقامی طور پر وائرس منتقل ہونے کے کیسز 94 ہوچکے ہیں۔

اجلاس کی بریفنگ کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 290 وینٹی لیٹرز خریدنے کی اجازت دے دی جبکہ 29 پورٹیبل ایکسرے مشینیں خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔