اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں کورونا سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مزید فیصلے متوقع ہیں۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں جبکہ مشیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی اور عسکری و سول اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی ظفر مرزا نے کورونا کی موجودہ صورتحال اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ حکومتی ریلیف پیکج اور ملکی معیشت پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔ جزوی لاک ڈاون کے بعد ملک میں معاشی استحکام کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔