لاہور: (روزنامہ دنیا) چیئرمین ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے سبب ملکی حالات کو بگڑتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
چیئرمین ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا جو ڈیٹا آ رہا ہے، وہ صحیح عکاسی نہیں کر رہا۔ مریضوں کی اصل تعداد زیادہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ٹاسک فورس نے کہا کہ کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جائیں۔ کچھ ڈرگس کا اگلے ہفتے سے جاوید اکرم کی نگرانی میں کلینیکل ٹرائل شروع کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر عطاء الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی ساخت سے متعلق 10 روز میں اندازہ ہو جائے گا۔ اللہ کرے کہ میری بات غلط ہو لیکن حالات مزید بگڑیں گے۔