عمان: (دنیا مانیٹرنگ) اردن میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیدیا جس کا نام جمان (موتی) رکھا گیا ہے۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی ہسپتال میں پیدا ہونیوالی بچی صحت مند ہے جبکہ ماں بھی تیزی سے روبہ صحت ہے، تاہم ابھی دونوں کو علیحدہ علیحدہ رکھا گیا ہے۔
ہسپتال کی انچارج لیلیٰ علی الضغل نے میڈیا کو بتایا کہ عرب دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ماں کے یہاں بچے کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ ہے، تاہم عالمی سطح پر یہ تیسری بچی ہے۔ ماں اور بیٹی کو 15 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
ادھر برطانوی کاؤنٹی ایسیکس میں بھی ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے، جن کے شوہر میں کورونا وائرس کی کچھ علامتیں پائی گئی ہیں جبکہ بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس پر ماں کو گھر بھیج دیا گیا اور بچی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔