روم: (دنیا نیوز) اٹلی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس میں مرنے والوں میں 73 فیصد افراد ہائی بلڈ پریشرکےمریض تھے جبکہ اب تک مرنے والوں کی اوسط عمر 78سال ہے۔
کورونا وائرس سے مرنے والوں میں 73 فیصد افراد ہائی بلڈ پریشرکےمریض تھے۔ اٹلی میں ایک تہائی کورونا سے مرنے والے دل کے مریض تھے۔ ایک چوتھائی افراد دل کی بے ترتیب دھڑکن کے عارضے میں مبتلا تھے۔ کورونا سے مرنے والے 35اعشاریہ پانچ فیصد افراد شوگر کے مریض تھے۔
گزشتہ پانچ سال سے کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کرنے والے 20 اعشاریہ تین فیصد افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ گردے کے عارضے میں مبتلا اٹھارہ فیصد افراد کورونا کا شکار ہو کر چل بسے۔ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تیرہ فیصد افراد کورونا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسٹروک کے نو اعشاریہ چھ فیصد مریض کورونا کاشکار ہوئے۔ کورونا سے مرنے والے چھ اعشاریہ آٹھ فیصد افراد ڈمنشیا کےمریض تھے۔جگر کی بیماری بھی کورونا کا شکار افراد میں موت کی اہم وجہ رہی۔
تحقیق کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی اوسط عمر 78سال تھی۔ مرنے والے زیادہ افراد کی عمر اسی سے نواسی سال کے درمیان تھی جبکہ مرنے والے پچاس اعشاریہ سات فیصد افراد تین یا اس سے زیادہ بیماریوں سے لڑ رہے تھے۔