کرونا ویکسین کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے: سربراہ عالمی ادارہ صحت

Last Updated On 30 March,2020 11:32 am

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف کوئی بھی ملک تنہاجنگ نہیں لڑ سکتا، ویکسین تیار کرنے میں کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں ویڈیو کانفرنس میں صورتحال کو عالمی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھنا ہو گا کہ دنیا میں ہزاروں افراد اس سے نجات پانےمیں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں طبی عملے کو ضروری سامان پہنچانا ایک سنگین مسئلہ ہے، چوہتر ممالک کو سامان بھیج چکےہیں، مزید ساٹھ ممالک میں سامان بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کرونا کی ویکسین کی تیاری میں بارہ سے اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں۔