پاکستان میں کورونا سے 20 اموات، متاثرین کی مجموعی تعداد 1625 ہو گئی

Last Updated On 30 March,2020 03:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 6 اموات کے بعد تعداد 20 ہو گئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 593 مریض رپورٹ ہوئے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1625 تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 593 کیس رپورٹ ہوئے، سندھ میں بھی 508 افراد میں تصدیق ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں 195، بلوچستان میں 144 متاثرین سامنے آئے۔ اسلام آباد میں 51 کیس رپورٹ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 128، آزاد کشمیر میں 6 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 28 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تھائی لینڈ سے آئے تمام 170 پاکستانی کلیئر قرار دئیے گئے، کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت مل گئی، مسافروں نے بہترین انتظامات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

سندھ میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے وضاحت جاری کردی، شہروں میں واقع پٹرول پمپس صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک کھلیں گے، ہائی ویز پر قائم پٹرول پمپس بھی کھلے رہیں گے جبکہ ٹائر پنکچر کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔