کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات، دیہاڑی داروں کیلئے بہترین پیکیج کا اعلان کیا: بزدار

Last Updated On 30 March,2020 01:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے گئے، حکومت نے دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے بہترین پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ اقوام عالم کے لیے مشترکہ چیلنج ہے مگر اس اہم مسئلے پر بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے۔ کرونا جیسے مسئلے پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا غیر منطقی اور افسوسناک ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگا رہی ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا، آج قوم کو یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کا قرض مشترکہ کاوشوں اور اجتماعی فیصلوں سے ہی اتارا جا سکتا ہے، وزیراعظم عمران خا ن نے ہمیشہ مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔