حتمی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کا تعین ہو جائے گا، فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 06 April,2020 10:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حتمی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کا تعین ہو جائے گا۔ حتمی رپورٹ کے بعد وزیراعظم ایکشن لیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ خسرو بختیار نے وزیراعظم کو خط لکھا جبکہ آج ان کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں انہوں نے استدعا کی کہ انھیں وزارت سے سبکدوش کیا جائے تاہم وزیراعظم نے ان کی وزارت کو تبدیل کیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے شفافیت کی راہ سیاسی مفاد کو بھی آڑے نہیں آنے دیا اور شخصیات کے بجائے قومی مفاد کو مقدم رکھا۔ 25 اپریل کو چینی بحران سے متعلق کمیشن کے فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متحد قوم بن کرعالمی وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم کورونا وبا سے نمٹنے کے اقدامات کا روزانہ جائزہ لیتے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں عوام کی امانت سمجھ کر نبھا رہے ہیں۔ اس وبا کو روکنے کے لیے اپوزیشن رہنمائی کرے۔