اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، کورونا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بہتر کر رہے ہیں، فوڈ سپلائی اور ٹرانسپورٹ کے چیلنجز درپیش ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لیتی ہے، ہسپتالوں سمیت دیگر عملے کو این ڈی ایم اے آلات فراہم کر رہی ہے، نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا 3 صحافی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، کورونا سے متاثرتینوں صحافیوں کا تعلق پنجاب سے ہے، صحافیوں کا تحفظ بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے، این ڈی ایم اے صحافیوں کو کٹس فراہم کرے گا۔
قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کرونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے، صحافیوں اور ورکرز کی سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور حکمت عملی بھی زیرغور آئے گی۔