لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام کو کورونا بحران میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، اب تک 25 ہزار افراد کو آئسولیٹ کرنے کے انتظامات کرچکے، محکمہ صحت کے پاس کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں موجود ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بزدار حکومت عوام کو کرونا بحران میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، عثمان بزدار کی ہدایات پر فوڈ چین کا تسلسل برقرار رکھنے کے سخت انتظامات ہیں، لاہور میں 25 سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک عوام کی سہولت کے لیے موجود ہیں، ہماری دعا، امید اور بھرپور کوشش ہے کہ کرونا کیسز انتظامات سے کم ہوں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز دو دن پہلے ٹرانسفر کر دی ہیں، سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کرونا کو روکا جا سکتا ہے، عوام احتیاط کریں، اپنے گھروں میں رہیں۔