اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز ہسپتال میں آئیسولیشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حفاظتی لباس پہن کر مریضوں کی عیادت کی۔
ڈاکٹر ظفر مزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پمز میں کورونا کے مریضوں کیلئے خصوصی کمرے مختص کیے ہیں، حفاظتی لباس پہن کر ڈاکٹرز کے ہمراہ مریضوں کو خود ملا، پمز ہسپتال میں طبی عملہ بہترین کردار ادا کر رہا ہے، کورونا وائرس سے متاثر مریض علاج سے مطمئن ہیں، ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان سمیت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔