ہمیں ایک قوم بن کر کرونا کے اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے: فردوس عاشق

Last Updated On 03 April,2020 02:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر کرونا کے اس مہلک وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا ‏وزیراعظم آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کریں گے، عمران خان کے کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان کے ہمراہ ہونگے، سول اور عسکری قیادت پاکستان کے عوام کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔
 

Advertisement