لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے حوالے سے 17069 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی لیب میں 4039 ٹیسٹ کئے گئے، نشتر ہسپتال ملتان میں 500 ٹیسٹ، شوکت خانم ہسپتال میں 2238 ٹیسٹ کیے جو فری کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ لیب اسلام آباد میں بھی 2980 ٹیسٹ کیے گئے۔
Total Tests = 17,069
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) April 3, 2020
Positive = 920
Negative = 16,149
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر میں 7312 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طورپر 920 پازیٹو جبکہ 16149 ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں۔