کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں پریشان کھلاڑیوں کے لئے کراچی میں گھر گھر راشن کی تقسیم جاری ہے، سابق اولمپین اصلاح الدین خان کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کے لئے لوگ آگے آئیں۔
کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کا اب کورونا وائرس کے خلاف دفاعی کھیل جاری، لاک ڈاون سے متاثرہ کھلاڑیوں کی امداد کے لئے سرگرم ہو گئے۔ کرکٹر رومان رئیس امدادی مہم میں پیش پیش، کراچی اسپورٹس فورم کے تحت بھی کام تیز کر دیا۔
سابق اولمپئین اصلاح الدین اور آرگنائزر آصف عظیم کا کہنا ہے کہ متاثرہ کھلاڑیوں کے گھر تک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ شاہد آفریدی، احمد شہزاد، اعصام الحق اور باکسر عامر خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی غریبوں کی مدد کرنے کے لئے کمر کس لی ہے۔