اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کابینہ اجلاس میں حکومت کے ریلیف اقدامات کی نچلی سطح پر منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا، عوام کی سہولیات کی راہ میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی، صوبوں کے ساتھ تعاون و ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مستحق افراد کے گھر گھر پہنچیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا صنعت کا مرحلہ وار پہیہ چلانے کیلئے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات بھی کابینہ کے سامنے رکھی جائیں گی، ریلیف کاوشوں کیلئے ٹائیگر فورس اور مخیر حضرات کے موثر کردار پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔