کورونا وائرس: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی امداد میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ کر دیا

Last Updated On 09 April,2020 08:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی امداد میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا سے بچاؤ کے لئے پاکستان کو 2کروڑ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا تھا،،تاہم اے ڈی بی اب پاکستان کو 5 کروڑ ڈالر دے گا۔

مالی امداد کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک پانچ ہزار ڈاکٹروں ، نرسوں اور ٹیکنیکل سٹاف کو ٹریننگ بھی دے رہا ہے۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ مالی معاونت سے پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت عملی کام کرنے میں مدد ملے گی۔