لاہور: اعلیٰ سطحی اجلاس، پنجاب میں روڑ کنسٹریکشن کی اجازت دیدی گئی

Last Updated On 11 April,2020 02:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور:پنجاب کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مزید فیصلے کرتے ہوئے پنجاب میں روڑ کنسٹریکشن کی اجازت دیدی گئی، ٹریکٹرز کی ریپئر کی ورکشاپس اور پارٹس کی دکانیں کھولنے کی بھی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیر راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اعظم سلیمان و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں گندم کی کٹائی کے پیش نظر کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا، آنیوالی لیبر کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ان کو کام کی اجازت دی جائے گی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈ پر کام کرنیوالی لیبر کے روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ ہوگی، روڑ کنسٹریکشن رک جانے سے متعدد پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہوئے، تمام اضلاع کو ٹیسٹنگ کٹس فراہم کر دی گئیں ہیں۔

چیف سیکریٹری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تبلیغی اجتماعات میں شریک تمام غیر ملکیوں کے ٹیسٹ مکمل کر لئے جبکہ کمشنر نے بتایا کہ لاہور میں 59,135 رجسٹرڈ افراد میں مرحلہ وار مالی امداد تقسیم کی جائے گی۔