فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ٹک ٹاک کا شوق قرنطینہ سنٹر بھی پہنچ گیا، جی سی یویونیورسٹی نیو کیمپس میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر کو جراثیم سے صاف کرنے کی بجائے ویڈیوز بنائی جانے لگی۔
جی سی یو نیو کیمپس کے ہاسٹل میں 23 زائرین کو رکھا گیا تھا جن میں سے 5 میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا جنہیں بعد میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ جی سی یونیورسٹی کے ہاسٹل کو ڈس انفیکشن کرنے کیلئے تعنیات کئے گئے عملے کا انتہائی غیر سنجیدہ رویہ سامنے آگیا۔ قرنطینہ سنٹر کورونا وائرس کو صاف کرنے کیلئے ملازمین ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے لگے۔
ٹک ٹاک ویڈیوز دنیا نیوز کو موصول ہو گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔