کورونا وائرس: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہید پیکیج کا اعلان کر دیا

Last Updated On 11 April,2020 04:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز اور پروفیشلز کو دوران ڈیوٹی جانی نقصان پر شہید پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ ‏کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں جس طرح ہمارے فرنٹ لائن ورکرز/پروفیشنلز دن رات لگن سےکام کر رہے ہیں۔ وہ قابل تحسین ہے۔

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ کورونا وائرس کے باعث فرنٹ لائن ورکرز، پروفیشلز محنت کر رہے ہیں وہ وہ قابل تحسین ہے ‏ہم ان کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کر سکتے لیکن ان تمام ہیروز کو تنخواہ کے برابر الاؤنس اور خدانخواستہ کسی جانی نقصان کی صورت میں شہید پیکج دیا جائے گا۔

‏سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اور مقامی مارکیٹ میں قلت کے باوجود ہم پنجاب میں ناصرف ہیلتھ پروفیشنلز کو (WHO کی گائیڈ لائنز کے مطابق) مسلسل حفاظتی ساز و سامان فراہم کر رہے ہیں بلکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے باقی اداروں سےوابستہ ورکرز کو بھی PPEs فراہم کر رہےہیں، ‏شکایات کی صورت میں فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔