فیصل آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہی ہے لیکن فیصل آباد کے شہری ماننے کو تیار ہی نہیں، سڑکوں پر ہر طرف موٹرسائیکلوں پر سینکڑوں فیملیز دکھائی دیتی ہیں۔
کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے، پاکستان میں بھی روزانہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت بار بار شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر رہی ہے لیکن شہری باز ہی نہیں آتے۔
فیصل آباد میں ہر وقت سڑکوں پر سینکڑوں افراد ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ فیملیز کے ساتھ رشتہ داروں کی طرف آنا جانا بھی معمول بنا رکھا ہے۔
ترجمان سٹی پولیس کے مطابق شہر کے 70 مقامات پر پولیس نے ناکہ بندی کررکھی ہے، گزشتہ 4 روز میں 2000 سے زائد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند کیں، شہری حکومتی احکامات کی پابندی کریں۔
ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاو کا شدید خطرہ ہے، شہری احتیاط کریں تو اس وباء کا پھیلاو روکا جاسکتا ہے۔