شانگلہ: ( روزنامہ دنیا) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے شخص کی نماز جنازہ پڑھانے سے جب مولوی نے انکار کر دیا تو ڈاکٹر نے خود میت کو غسل دیکر نماز جنازہ پڑھا ئی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ کا کہنا تھا وہ خود ایک حافظ ہیں، انہیں میت کو غسل دینا اور نماز جنازہ پڑھانی آتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یونیسف کے زیر انتظام ایک تربیت مکمل کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایسے شخص کو غسل کیسے دیا جا سکتا ہے ،میں نے ان تمام اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جاں بحق ہونیو الے شخص کی آخری رسومات ادا کیں۔ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں تعینات ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ سرکاری ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج پر مامور ہیں