لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ مرکز سے 175 مریض صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہو گئے ہیں، پاکستان بہادر قوم ہے، متحد ہوکر اس وبا کو شکست دے گی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سے منفی رزلٹ والے 755 زائرین پہلے ہی گھر پہنچائے جا چکے ہیں، اب صرف 74 زائرین ڈی جی خان قرنطینہ میں موجود ہیں، 829 زائرین 14 مارچ کو ڈی جی خان قرنطینہ میں آئے تھے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس صورتحال سے نکلنا ہے، پنجاب حکومت صورتحال کے تناظر میں پوری طرح متحرک ہے، ہیلتھ پروفیشنلز، پولیس اور لوکل انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے، تمام افراد نے مشکل وقت میں زائرین کا خیال رکھا۔
While Pakistan is fighting COVID-19, there is a #GoodNews from #DGKhan
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) April 12, 2020
755 Zaireen, including those 175 who tested positive earlier, have returned to their homes after full recovery.
Only 74 Zaireen left in DGK quarantine, who are being looked after in the best possible manner.