سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، لانس نائیک ارشاد خان شہید

Last Updated On 14 April,2020 11:09 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ایک سپوت نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا ہے۔ لانس نائیک ارشاد خان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر کوئیک رسپانس فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتجیے میں لانس نائیک ارشاد خان شہید ہو گئے۔ 26 ساہ شہید ارشاد خان کا تعلق ضلع خیبر کے علاقہ جمرود سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکورٹی فورسز کا دتہ خیل میں آپریشن، دو دہشتگرد جہنم واصل، ایک سپاہی شہید

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

سیکورٹی فورسز نے درگئی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت دیکھی، اس کے بعد کوئیک ری ایکشن فورس نے علاقہ کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا۔

دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ سپاہی نائیک عادل شہزاد شہید ہوگئے۔ شہید کا تعلق گاؤں کریرڑ ضلع مانسہرہ سے ہے۔ انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔
 

Advertisement