سیکورٹی فورسز کا دتہ خیل میں آپریشن، دو دہشتگرد جہنم واصل، ایک سپاہی شہید

Last Updated On 13 April,2020 11:17 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے درگئی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت دیکھی، اس کے بعد کوئیک ری ایکشن فورس نے علاقہ کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا۔

دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ سپاہی نائیک عادل شہزاد شہید ہوگئے۔ شہید کا تعلق گاؤں کریرڑ ضلع مانسہرہ سے ہے۔ انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔
 

Advertisement