پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 141 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

Last Updated On 04 April,2020 06:57 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 141 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی، 60 ویں انٹیگریٹڈ، 10ویں مجاہدکورس کے کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئیں۔ سری لنکا،عراق، فلسطین، سعودی عرب کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن تقریب کے مہمان خصوصی تھے، لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمان خصوصی نے امتیازی پوزیشنز حاصل کرنیوالے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، امتیازی شمشیر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد احمد نے حاصل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدارتی طلائی تمغہ بٹالین سینئرانڈرآفیسر حارث چودھری نے حاصل کیا، کورونا کے باعث پاسنگ آؤٹ پریڈمیں مہمانوں کومدعونہیں کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوور سیز گولڈ میڈل سری لنکا کے انڈر آفیسرمیگولا کو دیا گیا۔ آرمی چیف کین میڈل 10 ویں مجاہد کورس کے انڈر آفیسر مہد رضا کو دیا گیا۔ کمانڈنٹ کین میڈل انڈر آفیسر احد امجد اور انڈر آفیسر عشا اقبال کو دیا گیا۔