راولپنڈی: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے تینوں مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کے لیے اعزازات کا اعلان کر دیا۔ پاک فوج کے 66 افسران اور جوانوں کیلئے تمغہ بسالت اور 39 کو امتیازی اسناد سے نوازا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک افسر اور 2 جوانوں کیلئے ستارہ بسالت، 66 افسروں اور جوانوں کے لیے تمغہ بسالت، 23 افسران کیلئے ہلال امتیاز ملٹری، 112 کیلئے ستارہ امتیاز اور 65 افسروں اور جوانوں کے لیے آرمی چیف کی امتیازی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔ 137 افسروں اور جوانوں کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان اعزازات کا اعلان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کیا گیا، ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں تینوں مسلح افواج کے شہدا کی بڑی تعداد شامل ہے۔