ایل اوسی: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، گولہ باری، معصوم بچہ شہید

Last Updated On 13 April,2020 11:46 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرحدی اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہے، بھارتی گولا باری سے 2 سالہ بچہ شہید جبکہ خاتون سمیت چار شہری زخمی ہو گئے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ، رکھ چکری، بروہ اور ڈھڈنیال سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کی۔ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹر گولے اور بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ اور گولہ باری کرنے والی دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی گولہ باری سے ڈھڈنیال کا 2 سالہ بچہ محمد حسیب شہید ہو گیا جبکہ بروہ، چری کوٹ اور رکھ چکری سے ایک خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے، جن میں ایک 72 سالہ بزرگ شہری بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement