راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی واجد علی شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی شاہ کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیار استعمال کیے۔
بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس سے اس کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔