راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر گزشتہ شب بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کی زد میں آ کر 2 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات بلااشتعال فائرنگ کی، چری کوٹ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سریاں گاؤں کا 35 سالہ رہائشی زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب شکر گڑھ سیکٹر کے نواحی گاؤں ننگیال کا 57 سالہ رہائشی بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
... 35 years old innocent civilian resident of Serian village got injured in Shakargarh Sector along Working Boundary, 57 years old citizen resident of village Nangal sustained serious injuries.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 12, 2020
Both Injured have been evacuated and being provided with medical care. (2/2)
واضح رہے کہ پاک فوج نے چند روز قبل کنٹرول لائن پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی ملٹری کا کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود کے 600 میٹر اندر گھس آیا تھا جس پر پاک فوج نے کارروائی کی۔ بھارت نے شرمندگی چھپانے کیلئے کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔