کراچی: شاہد خاقان عباسی کیخلاف کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی

Last Updated On 15 April,2020 04:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی اور شاہد مرزا عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت 14 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیل کے مطابق احتساب عدالت میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کورونا کے باعث شاہد خاقان عباسی اور شاہد مرزا پیش نہیں ہو سکتے۔ نیب نے ریفرنس کی نقول عدالت میں پیش کیں اور وکلا کو بھی فراہم کر دیں۔

نیب پراسیکیورٹر کے مطابق شاہد خاقان پر ایم ڈی پی ایس او اور ڈی ایم ڈی کی غیر قانونی تقرری کا الزام ہے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ پی ایس او کے ایم ڈی اور ڈی ایم کی تقرری غیر قانونی ہے۔ شاہد خاقان عباسی ودیگر کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

 

Advertisement