لاک ڈاون میں نرمی: شہر اقتدار میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر بحال

Last Updated On 16 April,2020 03:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے نرمی کے بعد اسلام آباد میں کاروبار کھلنے لگا، گاہکوں اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل کیا جائے، گاہک اور دکاندار دونوں کے لیے دستانے اور ماسک پہننا لازم ہوگا، ہر دکان پر سینیٹائزر بھی رکھا جائے گا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا کے خطرے سے مکمل آگاہ ہیں لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے بہت نقصان ہو چکا، حکومت نے کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے تو احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ حکومی فیصلے پر شہری بھی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا سوشل ڈسٹنسگ ہر حال میں برقر ار رکھیں گے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ صرف وہی دکانیں کھلیں گی جن کی اجازت حکومت نے دی ہے۔
 

Advertisement