اتر پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جہاں پر عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم سخت ترین لاک ڈاؤن کے باعث پھنسا نوجوان اونٹ پر سوار ہو کر 12 دن بعد گھر پہنچ گیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بھدوہی کا نوجوان اڑیسہ میں روزگار کی خاطر مقیم تھا، اسی دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھارت میں جنتا کرفیو نافذ کر دیا گیا اور شہریوں کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی، اسی صورتحال سے تنگ آ گیا نوجوان نے اونٹ پر سوار ہو کر گھر کی جانب جانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹ بند، کراچی سے شانگلہ تک کا سفر رکشے پر
نوجوان اونٹ پر سوار ہو کر 12 دن بعد اپنے گھر پہنچ گیا ۔ اسی دوران 15 سالہ لڑکے کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سفر کے دوران ہی ڈاکوؤں نے نوجوان کو لوٹ لیا، موبائل سمیت نقدی لے آڑے۔ تاہم نوجوان کے گھر پہنچنے پر اہل خانہ بہت خوش ہو ئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن: شہری کا ٹھیلے پر10 دن میں 1200 کلو میٹر کا سفر
انکیت کے گھر پہنچنے پر محکمہ صحت کی ٹیم نے رابطہ کیا اور اسی کے گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا ۔ نوجوان کی سکریننگ بھی کی گئی، جس میں انکیت کا ٹمپریچر نارمل رہا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: بھارتی شہری درختوں پر قرنطینہ کے دن گزارنے لگے
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: شہری گاؤں سے بیدخل، کشتی کو قرنطینہ بنا لیا
قوم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے۔