اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی عہدے پر بحالی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ایڈہاک کونسل بنانے کا حکم دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی ایڈ ہاک کونسل 11 ممبران پر مشتمل ہوگی، کونسل اجلاس فوری بلایا جائے۔ عدالت نے کہا کہ کونسل کے صدر اراکین کی مشاورت سے رجسٹرار کی تعیناتی کریں گے، سابقہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی تمام ریکارڈ فوری طور پر سیکریٹری صحت کے حوالے کریں۔
عدالت نے فیصلے میں وا ضح کیا کہ رجسٹرار کی تعیناتی پی ایم ڈی سی کا اختیار ہے، رجسٹرار اپنی بحالی کیلئے پی ایم ڈی سی سے رجوع کریں۔ رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔