ملک بھر میں لاک ڈاؤن سخت: مساجد میں محدود افراد کو نماز کی اجازت

Last Updated On 17 April,2020 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران مزید سختی، کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ کے باعث مکمل لاک ڈاؤن رہا، مساجد میں محدود افراد کو نماز کی اجازت دی گئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز گھروں میں ہی ادا کی، شہر شہر سخت انتظامات تھے۔

ملک بھر میں نماز جمعہ سے متعلق حکومتی احکامات پر عملدرآمد کیا گیا، کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی کے باعث مساجد میں صرف 5 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی، لاک ڈاؤ ن کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز گھروں میں ہی ادا کی، شہر میں جگہ جگہ سخت اقدامات کئے گئے، لاڑکانہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی شہریوں نے حکومتی احکامات پر بھرپور عمل کیا۔

پنجاب میں بھی محدود پیمانے پر نماز جمعہ ادا کی گئی، حکومت کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے، لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز یوں نے مناسب فاصلے پر کھڑے نماز ادا کی، عوام کی بڑی تعداد گھروں میں ہی رہ کر نماز ادا کی۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی شہریوں نے حکومتی احکامات بھرپور طریقے سے عمل کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات تھے۔
 

Advertisement