مقبوضہ وادی: ریاستی دہشتگردی جاری، قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 4 کشمیری نوجوان شہید

Last Updated On 17 April,2020 10:18 pm

سرینگر: (ویب ڈیسک) ظالم بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں تو وہیں پر ظالم بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو ریاستی دہشتگردی کے تحت شہید کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے درندگی کی نتہا کرتے ہوئے جعلی مقابلوں کے دوران مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ دو نوجوانوں کو ضلع شوپیاں میں گولی مار کر شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: ظالم بھارتی فوج توپوں کا استعمال کرنے لگی، خاتون سمیت 3 کشمیری شہید

خبر رساں ادارے کے مطابق دو نوجوانوں کو ضلع کشتواڑ میں گولیاں ماری گئیں۔ جبکہ تاحال قابض بھارتی فوج کا نام نہاد آپریشن تاحال جاری ہے جس میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال 2020ء کے پہلے چار ماہ کے دوران اب تک 50 کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں جبکہ اس دوران مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ ان کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، ایک اور کشمیری شہید

اس سے قبل قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر توپوں کا استعمال کرنے لگی، چار روز قبل بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ظالم بھارتی فوج نے کارروائیوں کے دوران ایک بچے، خاتون سمیت تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی، چار نوجوانوں کو شہید کر دیا

خبر رساں ادارے کے مطابق شہید ہونے والوں کی شناخت 37 سالہ شمیم بیگم، 16 سالہ جاوید احمد خان اور 8 سالہ ذیشان بشیر کے نام سے ہوئی ہے۔

قابض بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں کے گاؤں پر توپوں کا استعمال کیا اور گاؤں پر گولہ باری کے ساتھ ساتھ شیلنگ کی۔ یہ کارروائی مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے چوکی بل میں کی گئی، کارروائی کے دوران کشمیریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
 

Advertisement