اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین سیکرٹریٹ بنی گالہ میں آج سہ پہر اجلاس ہوگا، جس میں وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے نکات پر مشاورت ہوگی، عمران خان قوم کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے، وزیر اعظم کورونا صورتحال میں ملکی معیشت سے متعلق بات کرینگے جبکہ قرضوں میں ریلیف اور آئی ایم ایف کی امداد پر بھی بات کریں گے۔