کورونا پھیلانے کا بے بنیاد الزام بھارتی مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم ہے: او آئی سی

Last Updated On 19 April,2020 09:56 pm

جدہ: (دنیا نیوز) آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے بھارتی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے بھارت میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا پھیلانے کا بے بنیاد الزام لگا کر بھارت مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔

او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جار ہا ہے۔ بھارتی میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔

اسلامی تنظیم نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا مہم روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور مسلم اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔